AL-MURTAZA SOCIETY BHOPAL

Azkaar

Daily Remembrance

A few supplications for morning, evening and everyday moments — with the Arabic, an easy transliteration, and the meaning in English.

1 Night

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ

اللہ، (وہ ہے کہ) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ ہے اور ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے، نہ اسے کبھی اونگھ پکڑتی ہے نہ نیند، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اُسی کا ہے، کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے، وہ جانتا ہے جو کچھ اُن کے سامنے ہے اور جو کچھ اُن کے پیچھے ہے، اور وہ اُس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے، اُس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے، اور اُن دونوں کی حفاظت اُسے تھکاتی نہیں، اور وہی سب سے بلند، بڑی عظمت والا ہے۔۔

Surah Al-Baqarah (2:255)

2 Night

اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ١۫ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ١۫ وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١٘ۗ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ ﴿285﴾ لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ؕ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَیْهَا مَا اكْتَسَبَتْ١ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَا١ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا١ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ١ۚ وَ اعْفُ عَنَّا١ٙ وَ اغْفِرْ لَنَا١ٙ وَ ارْحَمْنَا١ٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠ ۧ ۧ ﴿286ع البقرة 2﴾

رسول اُس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اُس کے رب کی طرف سے اُس پر نازل ہوئی ہے اور سب مؤمن بھی۔ یہ سب اللہ اور اُس کے فرشتوں اور اُس کی کتابوں اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے اور اُن کا قول یہ ہے کہ: "ہم اللہ کے رسولوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے، ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی۔ اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔"- اللہ کسی شخص پر اُس کی وُسعت سے زیادہ تکلیف نہیں ڈالتا، ہر شخص نے جو نیکی کمائی ہے اُس کا پھل اُسی کے لیے ہے اور جو بُرائی سمیٹی ہے اُس کا وبال اُسی پر ہے۔ اے ہمارے رب! ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہو جائیں اُن پر گرفت نہ کرنا، اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تُو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے، اے ہمارے رب! جس بار کو اُٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے وہ ہم پر نہ رکھ، ہم سے درگزر فرما، ہمیں بخش دے، ہم پر رحم کر، تُو ہمارا مولا ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔

Surah Al-Baqarah (2:284 & 285)

3 Night

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ﴿1﴾ اَللّٰهُ الصَّمَدُ ﴿2﴾ لَمْ یَلِدْ ١ۙ۬ وَ لَمْ یُوْلَدْ ﴿3﴾ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ۧ ﴿4﴾

کہو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ ہی بےنیاز ہے۔ نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔ اور نہ کوئی اس کا ہمسر (برابر کا ) ہے ۔

Surah Al-Ikhlaas

4 Night

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿1﴾ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿2﴾ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ﴿3﴾ وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ﴿4﴾ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ﴿5﴾

کہو ، میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی ،ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے ۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔

Surah Al-Falaq

5 Night

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿1﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿2﴾ اِلٰهِ النَّاسِ ﴿3﴾ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿4﴾ الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ ﴿5﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ ۧ ﴿6﴾

کہو میں پناہ میں آتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی۔ لوگوں کے بادشاہ کی۔لوگوں کے معبود کی۔ وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے، جو ہٹ ہٹ کر آنے والا ہے۔ وہ جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔

Surah An-Naas

6 Night

اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوْتُ وَأَحْيَا

اے اللہ! میں آپ ہی کے نام سےمرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔

Sahih Bukhari

7 Night

اَللّٰهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيْ إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِيْ إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ، لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

اے اللہ! میں نے اپنی ذات کو آپ کے سامنے جھکادیا ،اپنا رُخ آپ کی جانب پھیر دیا ،اپنے تمام اُمور کو آپ کے حوالے کردیا ،اپنی پیٹھ آپ کی طرف کردی ،آپ کی رغبت رکھتے ہوئے اور آپ سے ڈرتے ہوئے ،آپ کے سوا کوئی جائے پناہ اور کوئی جائے نجات نہیں ،میں آپ کی نازل کردہ کتاب پر اور آپ کے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا ۔

Sahih Bukhari

8 Night

بِاسْمِكَ رَبِّ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ

تیرے ہی نام سے میں نے اپنا پہلو(بستر پر)رکھا اور تیرے ہی نام سے میں اسے اُٹھاؤں گا، اے اللہ ! اگر تو میری روح کو (اپنے پاس )روک لے(یعنی موت دیدے ) تواُس پر رحم کرنا اور اگر اُسے چھوڑدے تو اُس کی حفاظت کرنا جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے

Sahih Bukhari

9 Night

اَللّٰهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِيْ وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا، لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ

ترجمہ:اے اللہ! آپ ہی نے میری ذات کو پیدا کیا ہے اور آپ ہی اُس کو وَفات دیں گے،آپ ہی کے قبضہ میں اُس کی موت اور زندگی ہے،(اے اللہ!)اگر آپ اُسے زندہ رکھیں تو اُس کی حفاظت کیجئے گا اور اگر اُسے موت دیدیں تو اُسے معاف کردیجئے گا اے اللہ! میں آپ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔

Sahih Muslim

10 Night

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكَفَانَا وَآوَانَا، فَكَمْ مِّمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ

ترجمہ:تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا ،پلایا ،ہمیں کفایت بخشی اور ہمیں ٹھکانا دیا ، پس کتنے ہی ایسے ہیں جن کیلئے کوئی کفایت کرنے والا اور کوئی اُنہیں ٹھکانا دینے والا نہیں ۔

Sahih Muslim

11 Night

اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ، وَرَبَّ الأَرَضِينَ، وَرَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالإِنْجِيلِ وَالقُرْآنِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِيْ شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، أَنْتَ الأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَالظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَالبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الفَقْرِ

اے اللہ! اے آسمانوں اور زمینوں کے اور ہر چیز کے پروردگار!اے دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے اور تَورات ،اِنجیل اور قرآن کریم نازل کرنے والے اللہ!میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اُس شر رکھنے والی چیز کے شرسے جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ تو ہی اوّل ہے ، تجھ سے پہلے کوئی نہیں ،تو ہی آخر ہے ،تیرے بعد کوئی نہیں ،اور ظاہر ہے ،تجھ سے اوپر کوئی نہیں ،اور باطن ہے ،تیرے علاوہ کوئی نہیں ،اے اللہ میرا قرض اداء کردے اور مجھے فقر سے (نکال کر)غنی بنادے۔

Sahih Muslim, Tirmidhi, Abu-Dawood

12 Night

بِسْمِ اللهِ وَضَعْتُ جَنْبِي اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِي ذَنْبِي،وَاخْسَأْ شَيْطَانِي، وَفُكَّ رِهَانِي، وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلٰى

اللہ کے نام ہی سے میں نے اپنا پہلو (بستر پر)رکھا،اےاللہ! میری مغفرت فرمادے،میرے شیطان کو ذلیل کردے،میری گردن(ہر قسم کے قرض وغیرہ کے حق اور جہنم کی آگ سے)چھڑادے اور مجھے اَعلیٰ طبقہ میں شامل کردے۔

Abu-Dawood

13 Night

اَللّٰهُمَّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ

اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے اُس(قیامت کے) دن بچالینا جس دن تو اپنے بندوں کو(مرنے کے بعد ) اُٹھائے گا۔

Abu-Dawood

14 Night

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي كَفَانِيْ وَآوَانِيْ، وَأَطْعَمَنِيْ وَسَقَانِيْ، وَالَّذِيْ مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ، وَالَّذِي أَعْطَانِيْ فَأَجْزَلَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ اَللّٰهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيْكَهُ وَإِلٰهَ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے کفایت بخشی،مجھے ٹھکانا دیا ،مجھے کھلایا اور پلایا ،اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب کیا،اور جس نے مجھے عطاء کیا اور خوب دیا ، ہر حال میں اللہ کیلئے تمام تعریفیں ہیں ۔اے اللہ! اے ہر چیز کے پروردگار اور مالک اللہ!ہر چیز کے معبود اللہ! اے اللہ میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

Abu-Dawood